پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے پر اپنے احساسات بیان کردیے

سفر کو ایک ہی وقت میں خوفناک، خوبصورت اور گھبراہٹ کا احساس قراردیدیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے پر اپنے احساسات بیان کردیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے مسجدالحرام سے نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ رمضان کیدوسرے عشرے میں عمرہ ادا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے والد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکارہ نے عمرہ ادائیگی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کو ایک ہی وقت میں خوفناک، خوبصورت اور گھبراہٹ کا احساس قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اس رمضان میں تاحال پاکستان کی متعدد معروف شخصیات نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جس میں کرکٹرز سمیت شوبز کے ستارے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :