الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے امیدوار وں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے امیدوار وں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی ۔ فہرستوں میں اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر درخواستوں کے فیصلوں کے مطابق نام شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے امیدوار وں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی ۔

فہرستوں میں اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر درخواستوں کے فیصلوں کے مطابق نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فہرست میں جنرل نشست کے لئے پی ٹی آئی کے مراد سعید ، اعظم سواتی ، فیصل جاوید ، خرم ذیشان شامل ہیں ۔ عرفان سلیم ، فدا محمد ، اظہر مشوانی ، مرزا محمد آفریدی، طلحہ محمود ، نیاز احمد ، محمد وقاص اورکزئی ، شفقت آیاز ، آصف رفیق ، تاج محمد آفریدی ، نورالحق قادری بھی جنرل نشست پر سینیٹ انتخاب لڑے رہے ہیں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یوآئی کے دلاور خان کا نام ٹیکنوکریٹ کی فہرست میں شامل ہیں ۔نظر ثانی فہرست میں قیزز خان کا نام ٹیکنوکریٹ نشست میں شامل ہیں ۔ جبکہ خواتین کے حوالے سے فہرست میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔