خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی، مالاکنڈ ، بونیر ، شانگلہ ، سوات ، چترال ، دیر ، ایبٹ آباد ، تورغر ، بٹگرام ، مانسہرہ ، کوہستان ، مہمند ، باجوڑ ، خیبر، کوہاٹ ، ہنگو ، کرم ، اورکزئی ، لکی مروت ، بنوں ،ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بھی گرج چمک ، ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ روز باجوڑ اور تیراہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔