پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین کے سفارت خانے کا دورہ
بدھ 27 مارچ 2024 23:18
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے ، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر کا پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے ، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.