طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے، پیپلز پارٹی

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنمافریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنمافریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہو اجس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ ،محمد علی باچا ،شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے ۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے ،فدا محمد خان جنرل نشست اورقیضار خان میانخیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے۔