بہاولنگر، شہر کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 23:24

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) شہر کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ ، قتل کی واردات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، سیکورٹی گارڈز کی آپس میں توں تکرار سے بوٹا نامی گارڈ نے دونوں گارڈز پر فائرنگ کر دی: فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ مزمل ہنجرا نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام دستگیر کے نام سے ہوئی جس کو بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا ہے : قتل ہونے والا اور زخمی گن مین آپس میں چچا بھتیجا ہیں: تاحال لڑائی کی وجہ معلوم نا ہو سکی: پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔قاتل موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے تعاقب شروع کر دیاہے۔