ج* وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ختم

ھ* اجلاس میں آرمی چیف کی بھی شرکت، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بشام واقعہ پر بریفنگ دی yاجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت ،مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے @پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں. حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی، وزیراعظم

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

W اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ختم ،اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور، چینی باشندوں پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ہونے والے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں.پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے مذموم ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر بزدلانہ حرکت کی دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا. دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔