/اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکا خط،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

گ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ ججزکی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کوخط لکھے جانے کے خط کے بعدوفاقی حکومت ایکشن میں آگئی ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آیا،ملاقات چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں ہوئی، ذرائع نے بتایاہے کہ ہائی کورٹ ججزکے خط کے بعدصورت حال میں تیزی آتی جارہی ہے ایک طرف بارایسوسی ایشنزنے ہنگامی اجلاس منعقدکرکے ججزکے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے اس کے ساتھ پاکستان بار کونسل ،سپریم کورٹ بار سمیت دیگرباروں کے اہم اجلاس بھی بلائے گئے اور اعلامیے بھی جاری کیے گئے ہیں اسی دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسییٰ سے ان کے چیمبرمیں وفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑ اور اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ججزکے خط پر تبادلہ خیال کیاگیاہے اور اس پر مکمل غور وخوض کیاگیاہے۔