اسلام آباد،تکنیکی و انسانی ذرائع کی مدد سے بین الصوبائی کارچورگروہ کے چار ارکان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آبادکیپیٹل پولیس انسداد کارچوری یو نٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے بین الصوبائی کارچورگروہ کے چار ارکان کوگرفتارکرکے لا کھو ں روپے کی8 مسروقہ گا ڑ یاں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکو مت میں کارچوری کی روک تھا م اور اس میں ملو ث عناصر کی گرفتاری کیلئے بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلے میں انچارج انسداد کارچوری یونٹ معہ ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بین الصوبائی کارچور گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان کی شناخت عادل شہزاد، عدیل عبا س، وجا ہت علی اور امد اد خان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ لا کھو ں روپے ما لیت کی08 مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں گئیں، ملزمان کے دیگر ساتھیو ں کی گرفتار ی کا تحر ک جا ری ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد، راولپنڈی اور دیگر اضلا ع میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہاکہ انسداد کار چوری یونٹ کارچوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لارہا ہے،جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کار چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام سینئرپولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ''پکار''15یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلا ع دیں۔