اسلام آباد،12 بھکا ریو ں سمیت 25جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 12 پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 25جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن12 پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 25جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھانہ شہزاد ٹائو ن پولیس ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان ایاز گل، حمد عبداللہ اور حسنین کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم افتخا ر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4,330گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم فہد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھانہ سنبل پولیس نے ملزم عبداللہ شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 515گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم عمران شفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 533گر ام چرس اور ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے دو ملزمان حسنین عباسی اور عطا اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم نعمان عباسی کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کر پا پولیس نے ملزم شیراز محمود کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 522گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم عدنا ن ابو بکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 620گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم شفقت محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 210گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 12پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔