کمشنر لاہور کی زیر صدارت شہر میں ترقیاتی پراجیکٹس اور ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں ترقیاتی پراجیکٹس اور ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں روڈا، سی بی ڈی کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور کرنل شیر خان برج چوک ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور کو کرنل شیر خان برج چوک ٹریفک روانی کے لیے مختلف مجوزہ انٹروینشنز پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹریفک روانی میں رکاوٹ ون وے خلاف ورزی کو ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ مختلف سمتوں سے بے ہنگم آنے والی ٹریفک کو انٹروینشنز کے ذریعے منظم کرکے ٹریفک رواں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے باقاعدہ یوٹرن پر ٹائر کلرز پر سیف سٹی کیمرے لگیں گے۔ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں۔ ٹریفک روانی کیلئے انٹروینشنز سے شہریوں کا وقت بچے گا اور انسداد سموگ میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں چیف انجینئر سی بی ڈی ریاض حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی ایس پی ٹریفک ڈی ایچ اے اسرار احمد، انجینئر ٹیپا وقار احمد، محمد موسی نیسپاک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :