v9 مئی: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پروکلاء سے آج دلائل طلب

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس جلائو گھیرائو سمیت تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پروکلاء سے آج دلائل طلب کرلئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔