ًگورنمنٹ ہائی سکول دولت گھاڑی کے ٹیچر صبح سکول جاتے ہوئے ڈاکو ں نے موٹر سائیکل چھین لی

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود سے ٹیچر سے ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھین لیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول دولت گھاڑی کے ٹیچر عبدالطیف جے ای ٹی صبح کے وقت گھر سے موٹر سائیکل پہ سکول آریا تھا پولیس تھانہ میرحسن نزد پیروپل پہ مسلح ڈاکوں نے موٹر سائیکل نقدی موبائل دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جس کی اطلاعی رپورٹ پولیس تھانہ میرحسن میں درج کیا گیا مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :