ساہیوال سرکل میں متعدد مقدمات کے مدعیوں کو مال ِمسروقہ واپس دینے کی تقریب کا اہتمام

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ ساہیوال اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی، اور راہزنی کے واقعات میں ملوث 7 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے تھانہ ساہیوال میں متعدد مقدمات کے مدعیوں کو مال ِمسروقہ واپس دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سب ڈویژنل پولیس آفیسر ساہیوال سرکل ڈی ایس پی حق نواز میکن نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال محمد افضل گوندل اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ اسد حیات بھوآنہ بھی موجود تھے۔تھانہ ترکھانوالہ اور تھانہ ساہیوال پولیس نے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے کا مال ِمسروقہ برآمد کیا۔برآمد کی گئی اشیاء میں نقدی، موٹریں، بکریاں، سولرسسٹم، اور موٹرسائیکلز وغیرہ شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر افطاری کا بھی سپیشل اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں پولیس اور مقدمات کے مدعیوں کے علاوہ میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔