وزارت توانائی کی ہدایت پر گیپکوکی جانب سے آن لائن کچہری کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرگیپکوکی جانب سے ہیڈکوارٹرمیں آن لائن کچہری کاانعقاد کیاگیاہے۔آن لائن کچہری کے دوران جنرل مینجرٹیکنیکل مظہرنویدنے فیس بک پربراہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں اوران کے حل کیلئے موقع پرمتعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل مینجر ٹیکنیکل مظہرنویدنے کہا کہ گیپکوصارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا بروقت اوران کی دہلیزپرازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئےگیپکو اپنے صارفین کومتعدد پلیٹ فارمزفراہم کرتا ہے لہذا اپنی شکایات کی فوری درستگی کیلئے صارفین آن لائن کچہری کے ساتھ ساتھ گیپکو کی ہیلپ لائن 118اور دیگر ذرائع کا بھی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :