ای ا سٹیمپنگ کے اجرا کو یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) مظفرآباد میں آزاد کشمیر میں ای اسٹیمپنگ کے اجرا کو یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ای سٹیمپنگ کے حوالے سے معاملات زیر غو رآئے اورشفافیت کو فروغ دینے کے لیے بروقت اقدامات اٹھانے کی افادیت پر بھی زور دیا گیا۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی سربراہی میں روائیتی طریقے سے ہٹ کر ای سٹیمپنگ کو فوکیت دی جائے گی۔ میٹنگ میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر ہمراہ ٹیم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی میٹنگ میں شفافیت کو فوکیت دینے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نےای سٹیمپنگ کے نفاذ کے متعلق جامع پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ای سٹیمپنگ کا بنیادی مقصد اسٹام پیپر کے جعلی اجرا کو روکنا اور حکوجی محصولات کی وصولی میں بے قاعد گیوں پر قابو پانا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں شہریوں کو ای سٹیمپنگ سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچاتا ہے۔ نیز ای اسٹیمپ کی تصدیق کے لیے سسٹم کو مرکزی نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے کامیاب نفاذ کے بعد حکومتی محصولات و آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ پریس ریلیز میں کہاگیا کہ شہری آن لائن اپلیکیشن کے تحت شناختی کارڈ نمبر کے اندراج اور ویر فیکیشن کے بعد ای سٹیمپ جاری کروا سکے گا جو بعد از دستخط قابل استعمال ہوگا۔ اس سٹم کے نفاذ کے بعد شہریوں کو کورٹ کچہری اور عرضی نویس کے پاس غیر ضروری حاضری سے چھٹکار مل سکے گا۔