سینیٹ انتخابات، اسلام آباد کے 4 امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں

بدھ 27 مارچ 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد کے 4امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد کے 4 امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں کردی ہے، جنرل نشست کیلئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن سنی اتحاد کونسل کے فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔ٹینکوکریٹ نشست پر ن لیگ کے اسحاق ڈار اور سنی اتحاد کونسل کے راجا انصر محمود مدمقابل ہیں۔انتخابات کیلئے پولنگ 2اپریل کو صبح 9سے 4بجے سہ پہر تک جاری رہے گی، پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔