aپشاور صدر ‘ سلنڈر و چیک بورڈ کی دکان میں آتشزدگی

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ‘ ترجمان

بدھ 27 مارچ 2024 22:10

Pپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پشاور صدر کے (بی ار ٹی سٹاپ) کے قریب سلیمان نامی شخص کی سلنڈر و چیک بورڈ کی دکان میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کنٹرول روم کو 1 بج کر 37 منٹ پر کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو1122 فائر فائٹر ٹیم کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ویکلز اور واٹربروازر کو بھیجا گیا، بلال احمد فیضی نے بتایا کہ گیس سلنڈر میں لگنے والی آگ کی شدت کافی زیادہ تھی تاہم بروقت امدادی کاروائیاں شروع ہونے کی وجہ سے بڑے نقصانات سے بچا لیا گیا اور آگ کو ان دوکانوں تک ہی محدود رکھا گیا جبکہ آگ پر قابو پاتے ہی دوکان میں موجود گیس سلنڈرز کو بھی نکال لیا گیا، چیک بورڈ کی دوکان میں لکڑی کی وجہ سے دھواں کافی زیادہ تھا جس کو ختم کرنے کے لیے سموک ایجکٹرز کا استعمال کیا گیا، ریسکیو1122 کے آگ بجھانے کے عمل کے دوران 5 فائر وہیکلز،1 واٹر باؤزر، 2 ایمبولینسیز اور 30 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آگ پر قابو پانے اور کولنگ کے عمل کا دورانیہ کم و بیش 2 گھنٹے رہا۔

آگ کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں جبکہ دوکانداروں کی جانب سے مالی نقصان لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔