Live Updates

شہباز شریف نے این اے 119میں ضمنی انتخاب کیلئے علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے حلقہ این اے 119میں ضمنی انتخاب کے لئے سابق رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیاگیا ۔ عام انتخابات میں حلقہ این اے 119 سے مریم نواز نے فتح حاصل کی تھی ۔ جبکہ 2018میں علی پرویز ملک بھی اسی حلقہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات