لاہور، 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد زخمی

زخمی افراد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) لاہورکے علاقے کاہنہ میں 2 گروہوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کاچھا گائوں علاقے میں 2گروپوں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ ہوئی، سپرنٹنڈنٹ پولی(ایس پی) ماڈل ٹائون کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متحارب گروہ کا ایک کارندہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، زخمیوں میں امجد، جاوید، عبدالقدیر اور ملزم اللہ وسایا شامل ہیں۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کاہنہ پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ میں ملوث زخمی ملزم سمیت دیگر 2ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :