برطانوی ہائی کمشنر کی پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دورا ن ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی اور ڈپٹی پولیٹکل قونصلر مارک بیلی بھی برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر آبپاشی جام خان شورو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔