گورنر سندھ کی اٹلی کے قونصل جنرل کی دعوت افطار میں شرکت

اطالوی قونصل جنرل نے استقبال کیا، مختلف ممالک کے سفارت کار ، تاجر برادری کی بھی شرکت

بدھ 27 مارچ 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اٹلی کے قونصل جنرل Danilo Diurdanella کی دعوت پر مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اطالوی قونصل جنرل نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار،ممبر اسمبلی،صوبائی وزراء ،تاجر برادری، معززین شہر اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔