کراچی میں ڈاکو فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار

بدھ 27 مارچ 2024 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سکھن کے علاقے میں ڈاکو فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقامی فیکٹری کے ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری جارہے تھے کہ پورٹ قاسم کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روکا۔ملزمان نے رقم چھینی اور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :