ادلب اور حلب میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ، شامی وزارت دفاع

جمعرات 28 مارچ 2024 10:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) شام کی فوج نے ادلب اور حلب میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا۔ شنہوا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ شام کو افطار کے وقت دہشت گرد حملوں میں جنوبی ادلب کے علاقے کفر نبل اور حلب کے شمالی علاقوں کے قریب فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجس پر شامی فوج نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اور زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ حلب کے شمالی علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔