امید ہے’’سمٹ آف دی فیوچر‘‘ میں ہونے والے فیصلے دنیا کو منصفانہ عالمی نظام کی طرف لے جائیں گے، اقوام متحدہ

جمعرات 28 مارچ 2024 11:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اقوام متحدہ نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ 22 اور 23ستمبر کو ہونے والی’’سمٹ آف دی فیوچر‘‘ میں ایسے فیصلے ہوں گے جو دنیا کو ایک منصفانہ عالمی نظام کی طرف لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے مغربی افریقہ اور ساحل لیونارڈو سانتوس سماؤ نے تا س کو انٹرویو میں کہاکہ ستمبر میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایسے فیصلوں کو اپنایاجائےگا جو دنیا کو بہتری اورامن کی جانب لے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شمال، جنوب، مشرقی اور مغرب کی تمام سیاسی قوتیں ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گی۔اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، خاص طور پر بریٹن ووڈز اداروں (عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ)میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے تاکہ افریقہ کے معاشی اور قرض سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے ۔\932