واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

جمعرات 28 مارچ 2024 11:43

واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) واٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار300 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد14 ہزار 800کیوسک اور اخراج14 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد24 ہزار کیوسک اور اخراج 24 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1417.66 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.231ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1068.10 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.114 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :