سعودی عرب میں اولین سعودی گرین انیشیٹو ڈے منایا گیا

مقصد متعلقہ عناصر کو متحرک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،رپورٹ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:07

سعودی عرب میں اولین سعودی گرین انیشیٹو ڈے منایا گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سعودی عرب نے اپنا اولین سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے منایا ہے جس میں ماحولیات کے تحفظ اور پائیداری کے لیے مملکت کے عزم کو نمایاں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ ہفتے ہر سال 27 مارچ کو سعودی گرین انیشی ایٹو (ایس جی آئی)ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ 2021 میں اسی تاریخ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی گرین انیشیٹو کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

چونکہ ایس جی آئی ڈے ماحولیاتی اقدامات کے شعور کی بیداری کا سالانہ دن ہے تو اس کا مقصد متعلقہ عناصر کو متحرک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ایک سرسبز تر مستقبل کے لیے مزید تعاون کریں۔اس اقدام نے ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو تیز کرنے، توانائی کے شعبے کی منتقلی اور مختلف شعبوں میں پائیداری کے پروگرام نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایس جی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مملکت میں ماحولیاتی تحفظ، توانائی کی منتقلی اور پائیداری کے پروگراموں کو بھی متحد و یکجا کرتا ہے تاکہ تین اہداف کو پورا کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکی: 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنا، مملکت میں 10 بلین درخت اگانا اور 2030 تک سعودی زمین اور سمندر کے 30 فیصد حصے کی حفاظت کرنا۔