فیصل آباد،محلہ رسول پارک میں چھیڑخانی اورہراساں کرنے پرخاتون نے مٹی کا تیل ڈال کر 60سالہ شخص کوآگ لگا دی

جمعرات 28 مارچ 2024 12:08

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) فیصل آباد محلہ رسول پارک میں چھیڑخانی اورہراساں کرنے پرخاتون نے مٹی کا تیل ڈال کر 60سالہ شخص کوآگ لگا دی۔مدینہ ٹائون پولیس نے متاثرہ شخص کوہسپتال منتقل کرکے خاتون اقصٰی کی درخواست پرمقدمہ درج۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محلہ رسول پارک محلہ بہادر سنگھ والا کا 60سالہ شخص شوکت سائیکل پربیڈ شیٹ وغیرہ فروخت کرتا تھا اوراس نے عاصمہ بی بی زوجہ شاہد کوبیڈ شیٹ دکھانے کے بہانے گھرداخل ہوکر چھیڑخانی کی توخاتون نے مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی جس کے باعث اس کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا چیخ وپکار پراہل محلہ بھی اکٹھے ہوگئے پولیس نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کرکے خاتون کو حراست میں لیکربازپرس شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :