وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کر دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ان کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر امجد علی خان صحت سے متعلق سرگرمیوں میں وزیراعلی اور وزیرصحت کی مدد کریں گے۔سوات این اے 2 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے صحت ہونگے۔