چیئرمین پاکستان ریسلنگ کی قومی ریسلرز کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

اس طرح کے اقدامات فن پہلوانی کے فروغ کے لئے معاون ثابت ہونگے‘ ندیم پہلوان

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان ریسلنگ محمد ندیم پہلوان نے قومی ریسلرز زمان انور اور شریف طاہر کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان میں فن پہلوانی کے فروغ کے لئے معاون ثابت ہوں گے ، حکومت نوجوان نسل کو صحتمدانہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے سہولتیں فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئر مین پاکستان ریسلنگ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ قومی ریسلرز کو حکومتی سطح پر سراہا جانا قابل ستائش ہے جس سے دیگر نوجوان بھی اس کھیل کی جانب راغب ہوں گے۔ امید ہے کہ قومی ریسلرز زمان انور اور شریف طاہر مزید لگن اور جذبے سے کھیلیں گے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ ندیم پہلوان نے قومی ریسلرز کو قومی اعزاز سے نوازنے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور گورنر پنجاب کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت فن پہلوانی کے فروغ کے لئے نہ صرف کھاڑوں میں سہولتیں فراہم کرے بلکہ کھلاڑیوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :