گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے زیراہتمام چیریٹی بارے سیمینار

جمعرات 28 مارچ 2024 13:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام چیریٹی بارے سیمینار منعقد ہوا۔ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے سیمینار ہال میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کے 2 حصے تھے، پہلے حصے میں سامعین و ناظرین کو چیریٹی جنرل بارے میں ویڈیوز کے ذریعے سینی ٹائز کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہمارے ارد گرد کتنے ہی لوگ ہیں جن کو ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں اور ہمیں اپنی ذات سے نکل کر دیگر لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

سامعین کو باور کرایا گیا کہ ماہ رمضان ہماری حساسیت کی تربیت کا بہترین موقع ہے اور یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

سیمینار کے دوسرے حصہ میں چیریٹی کے تصور کو غزہ میں سسکتی، دم توڑتی انسانیت کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ غزہ میں جاری صیہونی وحشت و بربریت یعنی پاگل ذہنیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مسئلہ فلسطین کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے سامعین کو بتایا گیا کہ کس طرح ہم صدقے کے جذبےکو غزہ میں بھوکے پیاسے لوگوں تک بڑھا کر سکتے ہیں۔

تقریب سے انچارج لٹریری سوسائٹی پروفیسر رستم، سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر فیض محمد، سربراہ ڈیپارٹنمنٹ الائیڈ اینڈ آئی آر پروفیسر احسان الرحیم اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود نے خطاب کیا۔ تمام اساتذہ نے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے طلباءو طالبات کی اس کاوش کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود نے اپنے کلیدی خطاب میں قرآن پاک کی مختلف آیات مبارکہ کے حوالہ جات کے ساتھ ماہ رمضان کے روزوں کے پیچھے کار فرما مقصد کو اجاگر کیا اور سیمینار کے انعقاد پر شعبہ انگریزی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔