سیف سٹی نے گھر کا راستہ بھول جانے والی بچی والدین سے ملوا دی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سیف سٹی نے گھر کا راستہ بھول جانے والی بچی والدین سے ملوا دی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق تھانہ ریلوے روڈ نولکھا کی حدود سے گمشدہ ہونے والی بچی شاہدرہ سے تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

والد کی جانب سے 15پر بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی، ایمرجنسی ہیلپ لائن15(ون فائیو) پر بچی ملنے کی کال بھی موصول ہوئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا، تصدیق کے بعد شاہدرہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے بچی والد کے حوالے کردی۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی لاسٹ اینڈ فائونڈ سینٹر اب تک 5 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے، شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔

متعلقہ عنوان :