سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سعودی عرب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے تعینات سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے سعودی ولی عہد کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیراحمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سفیروں کو خوش آمدید کہا اور بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔