Live Updates

چنیوٹ پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائی ، 4ملزمان گرفتار اورپتنگیں و ڈوریں برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) چنیوٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیااورپتنگیں و ڈوریں برآمد کرلی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں،پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے چارملزمان کو گرفتارکرلیا اورملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور کیمیکل والی ڈوریں برآمد کرلی گئیں، گرفتار پتنگ فروش ملزمان میں ارشد، نذرا، مجا ہد اورا سدشامل ہیں،ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی اور تھانہ کانڈیوال میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے،ضلع بھر میں مساجد میں پتنگ بازی کی روک تھام سے متعلق اعلانات کروائے جارہے ہیں،سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کے مضمرات،پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں بھی پتنگ بازوں کو دیکھیں یا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوتا دیکھیں تو اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دیں۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات