کرسچن کمیونٹی کی جانب سے ایسٹر کاتہواراورگڈفرائیڈے کے موقع پر ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 16:59

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کرسچن کمیونٹی کی جانب سے ایسٹر کاتہواراورگڈفرائیڈے کے موقع پر ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکے سی پی اوز،ڈی پی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ کرسچن کمیونٹی 29مارچ کو ملک بھرمیں گڈفرائیڈے جبکہ 31مارچ کوایسٹرکاتہوارمنائے گی جس کے تحت چرچزمیں مختلف تقریبات منعقدہوں گی جبکہ اس موقع پر پبلک مقامات،تفریحی پارکس، سینماہاؤسز اوربازاروں میں بھی رش بڑھنے کے امکانات ہیں ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہرکے پیش نظرشدیدخطرات ہیں کہ دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردی کی کاروائی نہ کردیں لہٰذا صورتحال کے پیش نظرصوبہ بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔