ڈپٹی کمشنر وہاڑ ی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 17:21

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑ ی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہری و دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا مشن ہے ،اس کیلئے ضروری ہے کہ شہری و دیہی ایریاز میں صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے ،مین شاہراہوں پر قصبوں میں موجود چوکوں کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے ،شہر کی داخلی مین سڑکوں کے اطراف کو بھی خوبصورت بنایا جائے تاکہ شہر دیدہ زیب اور جاذب نظر لگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ افسران صفائی ستھرائی کے عمل کی موثر انداز سے نگرانی کریں کیونکہ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی وہاڑی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گلی محلوں، مین شاہراہوں،چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی جاری رکھیں سیوریج لائنوں کی باقاعدگی سے صفائی کریں گٹروں کو ڈھکن لگائیں ،سڑیٹ لائٹس ہر صورت فنکشنل ہونی چاہئیں ، اس کے علاوہ تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کیا جائے ، زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ، پہلے سے لگے پودوں کی تراش خراش کی جائے اور پانی دیا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل ریگولیشن راؤ نعیم خالد،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد بشیر،سی اوبلدیہ علی احمد صابر اور دیگر افسران موجود تھے۔