Live Updates

فیصل آباد،دوسری شادی رچانے کی خاطر افطاری سے واپسی پر خاوند نے کزن اور دوست سے نئی نویلی دلہن کو قتل کروا دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) دوسری شادی رچانے کی خاطر افطاری سے واپسی پر خاوند نے کزن اور دوست سے نئی نویلی دلہن کو قتل کروا دیا،مقتولہ کی رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل رخصتی ہوئی تھی، پولیس نے زخمی ہونیوالے شوہر اور قاتلوں کو حراست میں لے لیا،پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،آن لا ئن کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود علوی پارک کی رہائشی مقدس بانو کا ایک سال قبل جمیل احمد کیساتھ نکاح ہوا تھا اور رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل رخصتی ہوئی تھی گزشتہ شب مقدس بانو اپنے شوہر جمیل احمد کیساتھ 240 موڑ سے افطاری کرکے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہی تھی کہ تھانہ سٹی کے بالمقابل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز کے قریب پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے مقدس بانو کو قتل اور اسکے شوہر جمیل احمد کو زخمی کر دیا اطلاع پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد سپرا،انچارچ انسوٹسی گیشن مصدق ریاض نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی ہونیوالے جمیل احمد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا ہے پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے شواہد کی روشنی میں مقتولہ مقدس بانو کے زخمی ہونیوالے خاوند کے کزن سیف اللہ ولد غلام علی ساکن 240موڑ اور دوسرے ملزم قاسم کو حراست میں لے لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے قاتلوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ مقتولہ کا خاوند جمیل احمد سعدیہ نامی خاتون کیساتھ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا مقدس بانو کو قتل کروانے کیلئے اسکے خاوند نے پلان بنایا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیوی کے قتل میں ملوث جمیل احمد پٹواری ہے اور پکڑا جانیوالا ملزم قاسم عدالتوں میں بیلف کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرا ملزم سیف اللہ جمیل احمد کا کزن اور اسکا منشی بھی تھا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے پکڑے جانیوالے قاتلوں کی نشاہدہی پر زخمی ہونیوالے خاوند جمیل احمد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ورثا نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ائی جی پنجاب آر پی او،سی پی او،ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی کا ناحق قتل کیا گیا ہے لہذا وقوعہ میں ملوث قاتلوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات