بنوں بار ایسوسی ایشن انتخابات میں سہ فریقی اتحاد اور ملگری وکیلان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بنوں بار ایسوسی ایشن انتخابات میں سہ فریقی اتحاد اور ملگری وکیلان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع چار جماعتی اتحاد پر مشتمل ڈیموکریٹک الائنس پر کا مقابلہ ملگری وکیلان اور اسلامک لائر فورم کے ساتھ ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے ووکلاء تنظیموں نے مضبوط اُمیدواران میدان میں اُتر دیئے جس میں ڈیموکریٹک الائنس میں شامل پشتونخواملی عوامی پارٹی تحریک انصاف جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نے صدارت کیلئے مشترکہ طور پر تحریک انصاف مہربان وزیر ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری کیلئے پشتونخوا لائر فورم کے شعیب خان سدوزئی ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکرٹری الیاس شاہ ایڈوکیٹ،نائب صدارت کیلئے ملک اسد خان ایڈوکیٹ،سیکرٹری فنانس کیلئے اجمل خان ایڈوکیٹ سوکڑی،جبکہ لائربیرین کیلئے مدثرخان ایڈوکیٹ میدان میں موجود ہے جبکہ ملگری وکیلان اور اسلامک فورم نے مشترکہ طور پر ممتاز قانون دان اے این پی کے شاہ قیاز باچا ایڈوکیٹ صدرات جنرل سیکرٹری کیلئے سیاف افضل ایڈوکیٹ،فنانس سیکرٹری انعام اللہ جان،سیکرٹری لائربیرین کیلئے شاہد اللہ خان جائنٹ سیکرٹری کیلئے موثر نذیر وزیر ایڈوکیٹ کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے محمد ابراہیم خان ایڈوکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ نائب صدر منتخب کرلئے گئے ہیں دنوں گروپوںقائدین نے ڈسٹرکٹ بار میں انتخابی مہم شروع کردیا جبکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے کارکنوں کی کامیابی کیلئے مختلف سینئر ووکلاء سے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے