شانگلہ میں بجلی کی انکھ مچوری جاری ہے ہر ایک گھنٹے بعد بجلی بندش معمول بن گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) شانگلہ میں بجلی کی انکھ مچوری جاری ہے ہر ایک گھنٹے بعد بجلی بندش معمول بن گیا تاہم خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلی کی جانب سے کردہ اعلان شانگلہ میں لاگو نہیں سحری و افطاری کے وقت بجلی بند ہو جاتی ہے جبکہ 8 بجے تراویح شروع ہوتے ہی واپڈ ا لوڈ شیڈنگ کر دیتی ہے اور پورا ایک گھنٹے بجلی بندہوتی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں،تراوے کرنے والے عبادت کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

شانگلہ میں واپڈا پر کوئی حکومت یا ادارہ یا اور انتظامیہ کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکتا شانگلہ میں حسب معمول چھٹی کے دنوں پورا پورا دن بجلی بند ہو جاتی ہے۔ شانگلہ خان خوڑ ڈیم سو سے زیادہ میگا واٹ بجلی پیدا کر کے مین سسٹم کو دیتی ہے تا ہم یہاں صرف چھ میگا واٹ کی ضرورت ہے اس کے باوجود یہاں مسلسل لوڈ شیڈنگ، بلنگ اور کم ولٹیج نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے یہاں سے منتخب ارکان اسمبلی صرف بیانات اور داؤں تک محدود ہو گئے ہیں اور شانگلہ میں یہ سلسلہ گزشتہ کہی مہینوں سے چلا ا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شانگلہ کے عوامی حلقوں نے شانگلہ ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے لیے وہ گرینڈ قومی جرگہ بلائے اور اس مسئلے کا حل نکلوائے کیونکہ شانگلہ جو 100 سے زائد میگا واٹ پیدا کر کے مین سسٹم کو دیتی ہے صرف چھ میگا واٹ اس کی ضرورت ہے اس کے باوجود یہاں لوڈ شیڈنگ کرنا ناقابل برداشت ہے شانگلہ میں نہ کوئی انڈسٹری ہے اور نہ کوئی فیکٹری اس کے باوجود یہاں وا پڈ ا کا رویہ انتہائی افسوسناک اور شانگلہ کے عوام کے ساتھ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ لگ رہا ہے تاکہ لوگوں کو تنگ کراجاسکے۔۔