پی پی 35 وزیرآباد آزاد امیدوار محمد یوسف کی الیکشن سے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پی پی 35 وزیرآباد آزاد امیدوار محمد یوسف کی الیکشن سے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تاہم الیکشن کمیشن نے پی پی 35 سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

پی پی 35 وزیرآباد آزاد امیدوار محمد یوسف کی الیکشن سے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیریٹرننگ افسر کی جانب سے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی،جبکہ کامیاب ن لیگ امیدوار وقار احمد چیمہ کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا محمد یوسف کے وکیل اظہر فاروق نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ محمد یوسف سے منسوب کاغذات نامزدگی واپس لینے کا جعلی خط آر او کو دیا گیا، بیلٹ پیپر پر محمد یوسف کو ریٹائر امیدوار لکھا اور آر او نے خط کی تصدیق کیے بغیر محمد یوسف کو الیکشن سے ریٹائر کردیا،ریٹائر لکھا ہونے کے باوجود 59 ہزار 798ووٹرز نے محمد یوسف کو ووٹ دیے، ار او نے الیکشن کے دن ہمارے ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن میں بیٹھنے نہیں دیا جبکہ 2 فروری کو ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات آر او کو دئیے مگر آزاد امیدوار اس وقت پولیس حراست میں تھا دستاویزات میں لکھا گیا کہ امیدوار خود آر او کے پاس دو فروری کو پیش ہوا مگر وہ اس وقت سیالکوٹ پولیس کی حراست میں تھا الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 218(3) کے تحت ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے وسیع اختیارات ہیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس موجود فارم 47 میں محمد یوسف کو ریٹائر نہیں لکھا، فارم 47 ہمارے پاس ہیں، دیکھ لیں گے امیدوار کو ریٹائر لکھا گیا یا نہیں، وکیل وقار چیمہ نے کہا کہ محمد یوسف کی الیکشن سے ریٹائر ہونے کی ویڈیو الیکشن کمیشن کو جمع کرائی ہے، الیکشن کمیشن یہ معاملہ تحقیقات کیلئے الیکشن ٹریبونل کو بھجوائے، تا ہمالیکشن کمیشن نے پی پی 35 سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔