پاکستان کو مستحکم ریاست بنانا ہے تو پوری قوم متحدہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،خطے کے دیگر ممالک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، مہر رضا حیات ہراج

جمعرات 28 مارچ 2024 19:50

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان کو مستحکم ریاست بنانا ہے تو پوری قوم متحدہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،خطے کے دیگر ممالک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں،ہم ابھی تک اپنی منزل کی درست سمت کا تعین نہیں کرپائے،ملک کو دہشت گردی،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت اور ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر حاجی سعید احمد خان بھٹہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں شفیق احمد خان بھٹہ،نمبردار غلام احمد خان بھٹہ،چوہدری عبدالرشید ارائیں،غلام محمد خان بھٹہ نمبردار،اطہر یوسف خان بھٹہ،مہر محمد افضل جوتہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔\378