راولپنڈی،مورگاہ پولیس کی کارروائی ،3رکنی شاکا ڈکیت گینگ گرفتار

قبضہ سے چھینی گئی مہران کار،6موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئی3رکنی شاکا ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے چھینی گئی مہران کار،6موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3رکنی شاکا ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں بلال،ذوہیب اور زاہد شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی مہران کار، 06موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا، ملزمان سنیچنگ اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔