Gدکی، مغوی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

W دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گزشتہ شب ناصر کول کمپنی سے مسلح افراد نے تیس کوئلہ کان کن اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے تاہم بعد ازاں قریبی پہاڑی علاقے میں تمام مغویوں کو چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیٹی ٹھیکدار حاجی محمد عمر ناصر کے مطابق مسلح افراد نے بدھ کی شب افطاری کے بعد کوئلہ کان سے کانکنی کرنے والے لیبر اغوا کرکے لے گئے تاہم بعد ازاں کوئلہ کانوں کے چوکیداران کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے پر تمام کانکنوں کو مسلح افراد رہا کرکے فرار ہوگئے۔مسلح افراد نے مغویوں کو اغوا کرتے وقت مزدروں میں پرچیاں تقسیم کرکے پورے علاقے میں کوئلہ کی کانیں بند کرکے کانکنی نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔