Live Updates

ئ*پتنگ بازی سے ہلاک ہونے افراد کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

2لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پتنگ بازی سے ہلاک ہونے افراد کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز دیدی ، مراسلہ کی نقل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو ارسال کردی گئی،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کو پتنگ بازی سے انسانوں کو بچانے کے لیے نافذ کیا گیا ،ا?رڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سے زیادہ سزا تین سال اور 1 لاکھ جرمانہ ہے ، ا?رڈیننس کے مطابق پتنگ بازی کے مقدمات کو مجسٹریٹ معمولی جرم کے طور پر سن کر فیصلہ کرتا ہے ،سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس کے تحت درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ،ایسا کرنے سے ان خطرناک جرائم میں ملزمان کا ٹرائل جلد سے جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈر بیٹھے گا،پتنگ بازی کوئی پرجوش سرگرمی نہیں بلکہ انسانوں کی جان کے ایک خطرہ ہے مراسلے کا متن صوبہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین، پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ناکافی ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بھی یہ قوانین ناکافی ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات