۰بلوچستان ہائی کورٹ نے حلقہ پی بی40 پر دائر آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

' کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے حلقہ پی بی40 پر دائر آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

بلوچستان ہائیکورٹ میں انتخابی عزر داریوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت کے دوران حلقہ پی بی 40 سے ہزارہ ڈموکریٹک پارٹی کے قادر نائل کی جانب سے ان کے وکیل محمد ریاض احمد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہویے عدالے نے نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن اسمبلی صمد گورگیج ، حلقے کے تمام امیدواروں اورصوبائی الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔