کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں نے حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں متاثرہ خاتون اپنا پلاٹ دیکھنے گئی جہاں قبضہ مافیا کے کارندے تعمیرات کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا کے کارندوں نے خاتون سے پلاٹ پر آنے کی وجہ پوچھی اور پھر تشدد شروع کردیا۔ویڈیو میں قبضہ مافیا کے کارندوں کو خاتون کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کسی خاتون کی جانب سے واقعے کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قبضہ مافیا کے کارندوں نے خواتین کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا ہوتا ہے اور وہ بہت منظم طریقے سے قبضہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :