سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
تمباکو نوشی متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے، سگریٹ پر ٹیکس بڑھا کر نظام صحت کے اخراجات میں کمی کی جاسکتی ہے، اخراجات سے جی ڈی پی کا 1.6 فیصد سالانہ نقصان ہوتا ہے۔ ملک عمران احمد
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 مارچ 2024 23:43
(جاری ہے)
انہوں نے آمدہ بجٹ میں سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)26 فیصد سے زائد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ اس سے تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر نظام صحت کیلئے 19.8فیصد اخراجات کی وصولی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو وفاقی بجٹ 2024-25 میں فوری طور پر سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے،ٹیکس میں اضافے سے 17 ارب ریونیو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معلوماتی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ قیمتوں سے قوت خرید متاثرہوتی ہے اور یہی فارمولاہمیں تمباکو کے استعمال میں کمی کیلئے بھی اپنانا ہوگا۔ عمران احمد نے کہا کہ سگریٹ کو مزید مہنگا کرنے سےنوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے جبکہ تمباکو پرٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صحت عامہ کے شعبے پرخرچ کیاجاسکتا ہے۔ سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ نوجوان طبقہ بڑوں کی نسبت قیمتوں کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوتا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے تمباکو نوشی سے انہیں دورکیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا تمباکو نوشی کی شرح کو کم کرنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ تمباکو نوشی کی کم شرح کے نتیجے میںمعاشرہ صحت مندہوتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل نے اس بات پر زور دیا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے، اور سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک ثابت شدہ حکمت عملی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.