راولپنڈی،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی ،4گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان کوگرفتارکرکے گیس سلنڈرز ،کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والی3ملزمان نثار ،حبیب اورساجد کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے کھلا پیٹرول برآمد ہوا، نصیرا ٓباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے الیاس کو گرفتار کرکے ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کیے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :