کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی۔

(جاری ہے)

نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔اس اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :