حلب کے قریب اسرائیلی حملے میں 36 شامی فوجی شہید

جمعہ 29 مارچ 2024 11:10

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) شام کے شہرحلب کے قریب اسرائیلی حملے میں36 شامی فوجی شہید ہو گئے۔اردو نیوز نے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں 36 شامی فوجی شہید ہو گئے ہیں ۔ حملے میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ ڈپو کے قریب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے کہا کہ جمعہ کی صبح ہونے والے حملے میں بڑی تعداد میں شہید و زخمی ہونے والوں میں عام شہری اور فوجی اہلکاردونوں شامل ہیں ۔

شامی فوج نے سانا کو بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح پونے دو بجے کے قریب اسرائیل نے حلب کے جنوب مشرق میں اثریا سے فضائی حملہ کیا۔ انسانی حقوق کی نگرانی کے ادارے نے کہا کہ حملوں کے دو گھنٹے بعد بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ان حملوں کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔